اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔مرضيہ افخم نے پاکستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد میں خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خاندان اور پسماندگان کو ایران کی قوم اور حکومت کی جانب سے تعزيت پیش کر ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان میں کسی بھی قوم اور مذہب سے تعلق رکھنے والے بے گناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ اقدام کی مذمت کرتا ہے اور اسے دین اسلام کی تعلیمات اور انسانی اقدار کے منافی سمجھتا ہے- مرضیہ افخم نے انتہاپسندی اور دہشتگردانہ اقدامات کے مقابلے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علاقے کے ممالک کے درمیان تعاون و یکجہتی اور مسلم امۃ کے دشمنوں کے تفرقہ انگيز اقدامات کے مقابلے میں دنیا بھر کے مسلمانوں میں اتحاد برقرار رکھنے پرتاکید کی۔ قابل ذکر ہے کہ جمعے کے دن پاکستان کے صوبہ سندہ میں واقع شہر شکارپور میں مسجد و امامبارگاہ کربلائے معلی میں خودکش دھماکے میں ساٹھ سے زيادہ افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے ہيں- درایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اپنے ایک بیان میں سانحہ شکار پور کی مذمت کی ہے - انہوں نے نمازیوں کے بہیمانہ قتل کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے فرقہ پرستوں اور انتہا پسند عناصر کے غیر انسانی چہرے کو نمایاں کردیا ہے- ڈاکٹر لاریجانی نے اس موقع پر برادر اور دوست ملک پاکستان کے عوام اور پارلمنٹ اور حکومت کو تغریت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات، مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی راہ میں کسی قسم کی رخنہ اندازی نہیں کرسکتے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲